8 جون، 2021، 5:24 AM

اسرائیلی وزیراعظم نے اپنا 12 سالہ اقتدار ختم ہونے کے پش نظر انتخابات ہی کو فرادڈقراردیدیا

اسرائیلی وزیراعظم نے اپنا 12 سالہ اقتدار ختم ہونے کے پش نظر انتخابات ہی کو فرادڈقراردیدیا

اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے اپنے 12 سالہ اقتدار کو ڈوبتے دیکھ کر الیکشن کو جمہوری تاریخ کا سب سے بڑا انتخابی دھوکہ اور فراڈ قرار دیدیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے اپنے 12 سالہ اقتدار کے سورج کو غروب ہوتے دیکھ کر الیکشن کو جمہوری تاریخ کا سب سے بڑا انتخابی دھوکہ اور فراڈ  قرار دیدیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو حکومت تشکیل دینے کی مہلت ختم ہونے کے باوجود اکثریت ثابت کرنے میں ناکام رہے ہیں جب کہاسرائیل کی  8 سیاسی جماعتوں کے اتحاد نے حکومت کی تشکیل کے لیے کوششوں کا آغاز کردیا ہے۔

اس صورت حال پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پریشانی کا شکار ہوگئے اور 12 سالہ اقتدار کا سورج ڈوبنے کے ڈر سے دھمکی آمیز لہجے میں سیاسی مخالفین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میرے نزدیک یہ الیکشن کسی بھی جمہوری تاریخ کا سب سے بڑا فراڈ تھا۔

وزیراعظم نیتن یاہو کے حامیوں نے بھی سوشل میڈیا پر اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کیا جس سے ملک میں نیا سیاسی بحران پیدا ہو گیا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد نے نیتن یاہو پر اپنے حامیوں کو اکسانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار سے علیحدہ ہونے پر وزیراعظم اشتعال انگیزی پر اتر آئے ہیں۔

اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اپوزیشن کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری حکومت کو گرانے کے لیے نو تشکیل شدہ اسرائیلی اتحاد ایک جعلی الیکشن کے نتیجے میں وجود میں آیا ہے۔

ادھر کرپشن الزامات کا سامنے کرنے والے نیتن یاہو کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے اور ممکنہ طور پر اسے قید کی سزا سنائی جاسکتی ہے۔

News ID 1906838

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha