26 مئی، 2025، 3:37 PM

ہم ایک اور وعدہ صادق کے لیے تیار ہیں، جنرل موسوی

ہم ایک اور وعدہ صادق کے لیے تیار ہیں، جنرل موسوی

ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کے سینئر کمانڈر نے صیہونی رژیم کی جارحانہ سرگرمیوں کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے وعدہ صادق 3 کا امکان ظاہر کیا۔

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے سپاہ پاسداران انقلاب کے سینئر کمانڈر جنرل عبد الرحیم موسوی نے کہا کہ اگر دشمن اپنی شرارتوں سے باز نہ آئے تو ہم ایک اور "وعدہ صادق" کے لیے پوری طرح تیار ہیں اور اپنا سابقہ ​حساب بھی پورا کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صیہونی رژیم ایران کی شان و شوکت کو نقصان پہنچانے کے قابل نہیں ہے، جب کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقت اسے اور اس کے حامیوں کو غیر معمولی چیلنجوں سے دوچار کر سکتی ہے۔

 جنرل موسوی نے کہا کہ سفاک اور بچوں کی قاتل رژیم سے کوئی بھی حماقت ممکن ہے، اگر انہوں نے ذرا سی بھی غلطی کی تو ہم ایک اور "وعدہ صادق" کے لیے پوری طرح تیار ہیں اور اپنا پرانا حساب بھی برابر کریں گے۔

News ID 1932975

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha