مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ان اطلاعات کی سختی سے تردید کی ہے جن میں دعوی کیا گیا تھا کہ ایران نے اپنی جوہری افزودگی کو عارضی طور پر روک دیا ہے۔
انہوں نے بعض میڈیا رپورٹس کی سختی سے تردید کی جن میں دعوی کیا گیا تھا کہ ایران کے 31 جوہری مراکز کی تفتیش کی جارہی ہے۔
بقائی نے کہا کہ یہ خبر سراسر جھوٹ پر مبنی ہے۔ اس میں کوئی صداقت نہیں۔
بقائی نے جوہری مذاکرات کے بارے میں صدر ٹرمپ کے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ابتدا سے واضح کردیا تھا کہ اگر امریکی فریق کا مقصد یہ ہے کہ ایران کا جوہری پروگرام فوجی رنگ نہ اختیار کرے تو یہ پہلے ہی ثابت ہوچکی ہے۔ ہم کبھی بھی جوہری توانائی کو فوجی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کے خواہاں نہیں رہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر امریکہ کی نیت نیک ہو تو ہم بھی مذاکرات کو جاری رکھنے کے حوالے سے امید رکھ سکتے ہیں، لیکن اگر مذاکرات کا مقصد ایران کو اس کے مسلمہ حقوق سے محروم کرنا ہو، تو یقینا ایسے مذاکرات کامیاب نہیں ہوسکتے۔
آپ کا تبصرہ