30 اکتوبر، 2007، 11:04 PM

سعود الفیصل

ایران کا جوہری پروگرام پرامن مقاصد کے لئے ہے

ایران کا جوہری پروگرام پرامن مقاصد کے لئے ہے

سعودی عرب کے وزیر خارجہ سعود الفیصل نےکہا ہے کہ ایران کا جوہری پروگرام پرامن مقاصد کے لئے ہے

مہرخبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شہزادہ سعود الفیصل نے بی بی سی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران پر حملہ سے صرف خلیج کا خطہ ہی نہیں بلکہ پوری عالمی برادری کو نقصان ہوگا۔ شہزادہ فیصل نے انٹرویو میں کہا کہ ایران کسی بھی فوجی کارروائی کا جواب دے گا۔ انہوں نے کہا کہ خلیج سے ساری دنیا کے اقتصادی مفادات وابستہ ہیں اگر یہاں فوجی اقدام کیا جاتا ہے تو اس کا وہی نتیجہ نکلے گا جو چینی کے برتنوں کی دکان میں سانڈ کے گھس جانے سے ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے خیال میں ایران کا جوہری پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہے۔ فیصل نے ان ممالک پر تنقید کی جو ان کے بقول اسرائیل کے جوہری پروگرام کے بارے میں خاموش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے پاس تو توانائی کا بھی بہانہ نہیں تھا اور اسلحہ تیار کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشرق وسطی ٰ میں جوہری ٹیکنالوجی کے پھیلاؤ کا ذمہ دار اسرائیل ہے

 

News ID 578009

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha