مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ وزیرِاعظم پاکستان شہباز شریف آج تہران پہنچ رہے ہیں۔ وزیراعظم پاکستان تہران میں قیام کے دوران ایرانی اعلی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے جن میں باہمی تعلقات، سرحدی، علاقائی اور عالمی امور پر گفتگو ہوگی۔
بقائی نے مزید کہا کہ پاکستان ہمارا برادر اور اسلامی ہمسایہ ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان نہایت قریبی، دیرینہ اور دوستانہ نوعیت کے تعلقات ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ ہم پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں مسلسل مشاورت کرتے ہیں، جن میں تجارت، معیشت، سرحدی امور اور سرحدی سیکورٹی شامل ہیں۔
وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید بتایا کہ دونوں ممالک او آئی سی کے رکن کی حیثیت سے بھی ایک دوسرے سے مشاورت کرتے ہیں اور فلسطین کے مظلوم عوام سے متعلق دونوں ممالک کے مؤقف بالکل واضح اور ہم آہنگ ہیں۔
آپ کا تبصرہ