26 مئی، 2025، 4:47 PM

پاکستانی وزیراعظم کا دورۂ تہران؛ ایرانی صدر کی جانب سے باضابطہ استقبال

پاکستانی وزیراعظم کا دورۂ تہران؛ ایرانی صدر کی جانب سے باضابطہ استقبال

پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کا آج تہران میں ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے سعد آباد کمپلیکس میں باضابطہ طور پر استقبال کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان اور پاکستان کے وزیراعظم کے مابین آج ایک اہم ملاقات ہو گی جس میں دونوں رہنما ایران اور پاکستان کے مابین دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کا کچھ ہی دیر پہلے تہران میں ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے سعد آباد کمپلیکس میں باضابطہ طور پر استقبال کیا ہے۔

استقبالی تقریب کے بعد دونوں سربراہان مملکت کے درمیان ملاقات اور مختلف وفود کی سطحی پر مذاکرات ہوں گے۔

اس دوران مفاہمت کی مختلف یادداشتوں پر دستخط بھی کئے جائیں گے۔ جبکہ آخر میں دونوں صدور مشترکہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔

پاکستانی وزیر اعظم اپنے دورے کے دوران صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے علاوہ دیگر اعلی شخصیات سے ملاقات کریں گے۔

نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی، وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ اور معاون خصوصی سید طارق فاطمی دورہ ایران میں وزیرِ اعظم کے ساتھ وفد میں شامل ہیں۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق، پاکستانی وزیراعظم اور وفد رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای سے ملاقات کرے گا جس میں دوطرفہ امور کے علاوہ اہم علاقائی امور پر گفتگو ہوگی۔ وزیرِ اعظم و پاکستانی وفد ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی جانب سے دیئے گئے عشائیے میں بھی شرکت کرے گا۔

News ID 1932983

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha