مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، فلسطین کی مجاہدین بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی رژیم کے ایک اور جاسوس ڈرون کو مار گرانے میں کامیاب ہوگئی ہے۔
اس EVOMAX4T ڈرون کو غزہ شہر کے شجاعیہ محلے میں جاسوسی مشن کے دوران مار گرایا گیا۔
آج صبح اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی سے مقبوضہ علاقوں پر تین میزائل حملوں کی تصدیق کی ہے۔
اسرائیلی آرمی ریڈیو نے اعتراف کیا کہ فلسطینی مزاحمتی فورسز نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مقبوضہ علاقوں پر کم از کم 8 میزائل داغے ہیں۔
آپ کا تبصرہ