11 مئی، 2025، 2:49 PM

ایرانی وزیرخارجہ کی توہین، بھارتی سفارتخانے کا اظہار افسوس

ایرانی وزیرخارجہ کی توہین، بھارتی سفارتخانے کا اظہار افسوس

تہران میں بھارتی سفارت خانے نے ایرانی وزیرخارجہ کے بارے میں توہین آمیز ویڈیو پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران میں بھارتی سفارت خانے نے بھارتی چینل کی جانب سے ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کی توہین پر مبنی ویڈیو پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے واقعے کو ناشائستہ قرار دیا ہے۔

بھارتی سفارت خانے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تہران میں بھارتی سفارت خانہ واضح کرنا چاہتا ہے کہ مذکورہ ویڈیو میں موجود فرد بھارتی شہری ہے اور اس کے بیانات کا بھارت کے رسمی موقف سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ بھارتی حکومت ویڈیو میں استعمال کیے گئے لہجے کو ناشائستہ سمجھتی ہے۔

اس سے پہلے بھارت میں ایرانی سفارت خانے نے توہین آمیز واقعے کے بعد ایک بیان میں کہا تھا کہ ایرانی ثقافت میں مہمان کا احترام دیرینہ رسم ہے۔ ہم ایرانی مہمان کا اللہ کا دوست سمجھتے ہیں۔ آپ لوگوں کا کیا خیال ہے؟

News ID 1932586

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha