چین کا بھارت کو انتباہ/ بھارت سرحدی خلاف ورزی کرنے سے باز رہے

چین نے بھارتی فوج کی جانب سے سرحدی خلاف ورزی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت دراندازی سے باز رہے ورنہ خطے میں امن کی خواہشات کو شدید نقصان پہنچے گا۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین نے بھارتی فوج کی جانب سے سرحدی خلاف ورزی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت دراندازی سے باز رہے ورنہ خطے میں امن کی خواہشات کو شدید نقصان پہنچے گا۔ اطلاعات  کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں چینی سفارت خانے کی جانب سے ایک سخت بیان میں بھارت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ  بھارت اپنی سرحدی فوجیوں کو ایل اے سی کی خلاف ورزی اور اشتعال انگیزی سے باز رکھے۔

چینی سفارت خانے سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارت کے سرحدی فوجیوں نے چینی علاقے پینگونگ سو جھیل کے جنوبی کنارے میں دراندازی کی۔بھارت اپنے فوجیوں کو فوری طور پر واپس بلائے ورنہ خطے میں امن کی خواہشات کو نقصان پہنچے گا۔

 گزشتہ روز بھارتی وزارت دفاع نے چین پر ایل اے سی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ پینگونگ سو جھیل کے جنوبی کنارے پر بھارتی زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کی گئی تاہم بھارتی فوجیوں نے چینی فوجیوں کو پسپا کر دیا۔ دونوں جانب سے متضاد بیانات کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں کی جا سکی ہے ۔

News Code 1902669

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 11 =