23 اپریل، 2025، 1:45 PM

الجولانی کی اسرائیل نوازی، تعلقات بہتر بنانے کی پیشکش

الجولانی کی اسرائیل نوازی، تعلقات بہتر بنانے کی پیشکش

امریکی رکن کانگریس کے مطابق تحریر الشام کے سربراہ الجولانی نے صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد شام پر حاکم تکفیری دہشت گرد تنظیم تحریر الشام کی صہیونی حکومت کے لئے ہمدردیاں سامنے آرہی ہیں۔ 

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق امریکی کانگریس کی رکن کیری ملز نے انکشاف کیا ہے کہ تحریر الشام کے سرغنہ ابومحمد الجولانی نے صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

کیری ملز نے بتایا کہ انہوں نے گزشتہ جمعہ کو استنبول میں امریکی وفد کی موجودگی میں الجولانی سے ملاقات کی جس میں دمشق اور تل ابیب کے تعلقات پر گفتگو ہوئی۔

ملز نے مزید کہا کہ اس ملاقات میں شام میں بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد کے منظرنامے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

انہوں نے دعوی کیا کہ الجولانی نے شام میں ایرانی اثر ورسوخ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صہیونی حکومت کے خلاف شام سے ہتھیاروں کی منتقلی کو روکنے کا عندیہ بھی دیا ہے۔

News ID 1932110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha