مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شام پر قابض تکفیری دہشت گرد تنظیم تحریر الشام کے سربراہ ابومحمد الجولانی نے اپنے حقیقی چہرے سے پردہ ہٹاتے ہوئے امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ وفاداری کا ثبوت دینا شروع کیا ہے۔
تازہ ترین بیان میں برطانوی جریدے ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے الجولانی سے کہا ہے کہ شام کو اسرائیل مخالف سرگرمیوں کا مرکز بننے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل فوری طور پر شام پر حملوں کا سلسلہ بند کرے۔
انہوں نے مغرب سے اپیل کی کہ بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد شام پر عائد پابندیاں ختم کرے۔
آپ کا تبصرہ