مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سوئٹزرلینڈ کے وزیر خارجہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سے گفتگو میں ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے جنیوا کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سید عباس عراقچی نے سوئس وزیر خارجہ ایگنازیو کاسیس سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور دوطرفہ تعلقات اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر سید عباس عراقچی نے ایران اور امریکہ کے درمیان جاری بالواسطہ مذاکرات کے حوالے سے تازہ ترین صورتحال سے اپنے سوئس ہم منصب کو آگاہ کیا اور ماضی میں جوہری مذاکرات میں سوئٹزرلینڈ کے مثبت کردار کو سراہا۔
اس موقع پر سوئس وزیر خارجہ نے ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات میں ہونے والی پیش رفت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے سوئٹزرلینڈ کی آمادگی کا اظہار کیا۔
آپ کا تبصرہ