مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا دوسرا دور شیڈول کے مطابق اپنے اختتام کو پہنچا۔
یہ مذاکرات ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی صدر کے خصوصی نمائندے اسٹیو وٹکاف کی سربراہی میں اٹلی میں ہوئے۔
مذاکرات پہلے دور کی طرح بالواسطہ طور پر سلطنت عمان کے وزیر خارجہ بدر البوسعیدی کے ذریعے انجام پائے۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کے دوسرے دور میں شرکت کے لیے آج صبح اٹلی کے دارالحکومت روم پہنچے ۔
آپ کا تبصرہ