19 اپریل، 2025، 2:21 PM

ایران اور امریکہ کے درمیان براہ راست مذاکرات سے متعلق خبر کی تردید

ایران اور امریکہ کے درمیان براہ راست مذاکرات سے متعلق خبر کی تردید

الشرق کے روم میں موجود نامہ نگار نے آج دعویٰ کیا ہے کہ "امریکہ اور ایران کے وفود عمان کے سفارت خانے کے ایک کمرے میں موجود ہیں"، جو کہ درست خبر نہیں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایک باخبر ذریعے نے مہر کو روم میں ایران اور امریکہ کے درمیان براہ راست مذاکرات کے بارے میں میڈیا کی بعض خبروں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ میڈیا کو مذاکرات کے مقام تک رسائی کی اجازت نہیں ہے اور اس لیے مذاکراتی مقام سے منسوب ایسی خبریں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ روم میں الشرق نیوز کی نامہ نگار ہیبا نصر نے دعویٰ کیا کہ "روم میں امریکی اور ایرانی وفود عمانی سفارت خانے کے ایک ہی ہال میں موجود ہیں" جو کہ معتبر ذرائع کے مطابق درست نہیں ہے۔

یہ دعویٰ اس وقت سامنے آیا ہے جب فریقین اٹلی میں عمان کے ایک سفارتی مقام پر تقریباً آدھے گھنٹے سے بالواسطہ بات چیت کر رہے ہیں۔

News ID 1932004

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha