مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے ترک ہم منصب رجب طیب اردوغان کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں عید الفطر کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
گفتگو کے دوران صدر پزشکیان نے کہا کہ امید ہے کہ ترک عوام اور دنیا بھر کے مسلمان اس بابرکت عید کے فیوض و برکات سے مستفید ہوں گے۔
ایرانی صدر نے روزہ داروں کی عبادات کی قبولیت کی دعا کرتے ہوئے مزید کہا کہ وہ ترک صدر کے ساتھ جلد ملاقات کے خواہاں ہیں تاکہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے اور مشترکہ علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا جاسکے۔
اس موقع پر ترک صدر نے بھی ایرانی عوام اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دعا کی کہ یہ عید ایران اور تمام مسلم اقوام کے لیے خیر و برکت کا باعث ہو۔
انہوں نے کہا کہ ایران اور ترکی کے مشترکہ اقتصادی کمیشن کا اجلاس آئندہ مہینوں میں متوقع ہے، جہاں دونوں ممالک باہمی تعاون اور علاقائی و بین الاقوامی امور پر تفصیلی بات چیت کرسکیں گے۔
آپ کا تبصرہ