مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر دفاع جنرل نصیر زادہ نے کہا ہے کہ ہم کبھی بھی امریکہ کے دھمکیوں اور دباؤ کے سامنے نہیں جھکیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے مکتب فکر میں تسلیم ہونے کا کوئی تصور نہیں۔ دشمن کو مہم جوئی سے باز رہنا ہوگا ورنہ وہ مناسب ردعمل کا سامنا کرے گا۔
نصیر زادہ نے یہ بھی کہا کہ مقاومت کا اختتام یقینا فتح پر ہوگا اور ہم فلسطینی عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ وہ ضرور کامیاب ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایران اور دیگر مسلمان ممالک فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔
آپ کا تبصرہ