25 مارچ، 2025، 3:02 PM

اسرائیلی رژیم کے ہاتھوں فلسطینی بچوں کا قتل عام نسل کشی کی ایک منظم پالیسی ہے، ایران

اسرائیلی رژیم کے ہاتھوں فلسطینی بچوں کا قتل عام نسل کشی کی ایک منظم پالیسی ہے، ایران

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے لکھا: غاصب اسرائیلی رژیم کے ہاتھوں فلسطینی بچوں کا قتل عام نسل کشی ایک منظم پالیسی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اپنے ذاتی پیج پر لکھا ہے: اسرائیلی رژیم نے غزہ میں ایک ہی دن میں 180 سے زائد فلسطینی بچوں کو شہید کرکے سات دہائیوں سے جاری منظم نسل کشی کا ریکارڈ توڑا ہے!"

 انہوں نے مزید کہا کہ اب عالمی رائے عامہ واضح طور پر سمجھ چکی ہے کہ غاصب اسرائیلی حکومت کے ہاتھوں بچوں کا قتل عام فلسطینیوں کی نسلی تطہیر کے مقصد سے ایک منظم پالیسی ہے۔

بقائی نے زور دیا کہ دہشت گرد صیہونی رژیم امریکہ اور بعض یورپی حکومتوں کی حمایت سے معصوم فلسطینی بچوں اور نہتے خاندانوں کی منظم نسل کشی کی مرتکب ہو رہی ہے۔

 انہوں نے مزید کہا: معصوم فلسطینی بچوں کے قتل عام پر انسانیت شرمندہ ہے جب کہ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے اداروں کی بے عملی اور مجرمانہ خاموشی ان زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا: اب وقت آگیا ہے کہ دنیا ہوش میں آئے اور تاریخ کے سب سے بڑے خونی جبر کے خلاف اٹھ کھڑی ہو، فلسطینی بچوں کے خلاف وحشیانہ جرائم کے مرتکب افراد کی معافی کو ختم کرے اور غزہ میں نسل کشی کے بدترین جرائم کے ارتکاب پر قابض رژیم اور اس کے حامیوں کے خلاف مقدمہ چلائے۔"

News ID 1931369

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha