20 مارچ، 2025، 6:19 PM

مصر اور قطر غزہ میں جنگ بندی کے لئے متحرک ہوگئے، ذرائع

مصر اور قطر غزہ میں جنگ بندی  کے لئے متحرک ہوگئے، ذرائع

قطر اور مصر کے وزرائے خارجہ نے ٹیلی فونک بات چیت کے دوران غزہ میں جنگ بندی کے لئے کوششیں تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قطر کی وزارت خارجہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے اپنے مصری ہم منصب سامح شکری کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت کے دوران غزہ کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

  فریقین نے غزہ میں جنگ بندی کو دوبارہ شروع کرنے کی کوششوں کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

 اس بیان کے مطابق، دونوں وزرائے خارجہ نے غزہ کی تعمیر نو کے عرب اسلامی منصوبے پر عمل درآمد کے لئے رابطہ کاری بڑھانے پر زور دیا۔

دونوں اعلی سفارت کاروں نے غزہ کی تعمیر نو کے لیے قاہرہ کانفرنس کی منصوبہ بندی اور تیاری پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

News ID 1931260

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha