19 مارچ، 2025، 7:39 PM

صیہونی رژیم کا اقوام متحدہ کے اسکول پر حملہ، 25 فلسطینی شہید

صیہونی رژیم کا اقوام متحدہ کے اسکول پر حملہ، 25 فلسطینی شہید

غزہ کی پٹی پر صیہونی رژیم کے تازہ حملوں میں کم از کم 25 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی  کے مطابق، صیہونی رژیم کے غزہ کے رہائشی علاقوں پر تازہ حملوں میں کم از کم 25 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

 صیہونی ڈرون غزہ کے شہر خان یونس میں اقوام متحدہ سے منسلک اسکول پر بمباری کر رہے ہیں۔ 

دوسری طرف غزہ کے شہری دفاع کے ادارے نے اسرائیلی رژیم کے نئے حملوں میں کم از کم 80 خواتین کے شہید ہونے کی اطلاع دی ہے۔

 گزشتہ دو دنوں میں ہونے والے ان حملوں کے نتیجے میں 460 سے زائد فلسطینی شہید اور سینکڑوں زخمی ہو چکے ہیں جب کہ پناہ گزینوں کی ایک بڑی تعداد اب بھی تباہ شدہ مکانات کے ملبے تلے دبی ہوئی ہے۔

News ID 1931229

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha