16 مارچ، 2025، 10:13 PM

اسرائیل کے تحفظ کے لئے یمن کے خلاف حملے جاری رہیں گے، امریکی وزیر خارجہ

اسرائیل کے تحفظ کے لئے یمن کے خلاف حملے جاری رہیں گے، امریکی وزیر خارجہ

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ اسرائیلی رژیم کی حمایت میں یمن کے خلاف جارحیت جاری رہے گی۔

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ اسرائیلی رژیم کی حمایت میں یمن کے خلاف جارحیت جاری رہے گی۔ 

انہوں نے دعویٰ کیا کہ واشنگٹن صنعا حکومت کو بحیرہ احمر میں بحری جہازوں کو کنٹرول کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

 روبیو نے مزید کہا کہ یمنیوں کی جارحانہ صلاحیت کو تباہ کرنے تک امریکی حملے جاری رہیں گے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ امریکی حملے ایران کے لیے یمنیوں کی حمایت بند کرنے کا پیغام ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ نے ایران پر الزام لگاتے ہوئے اسے یمنی مسلح افواج کی طرف سے فلسطینیوں کی حمایت میں کارروائیوں کا ذمہ دار ٹھہرایا۔ 

یہ ایسے وقت میں ہے جب ایران نے یمنیوں کی کسی بھی قسم کی فوجی امداد کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے اس ملک پر مکمل پابندیاں عائد کر رکھی ہیں تو یہ امداد یمنیوں تک کیسے پہنچ سکتی ہے۔

News ID 1931156

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha