20 فروری، 2025، 11:41 AM

معروف امریکی سیاسی ورکر کی حسن نصراللہ کی جائے شہادت پر حاضری+ ویڈیو

معروف امریکی سیاسی ورکر کی حسن نصراللہ کی جائے شہادت پر حاضری+ ویڈیو

معروف امریکی سیاسی ورکر جیکسن نے بیروت میں سید حسن نصراللہ کی جائے شہادت پر حاضری دے کر مقاومتی رہنما کو خراج تحسین پیش کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، معروف امریکی سیاسی ورکر جیکسن ہینکل نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں حزب اللہ کے سابق سیکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ کی جائے شہادت پر حاضری دی۔

جیکسن نے کہا کہ میں لبنان کے بیروت کے مضافاتی علاقے میں ہوں۔ یہ شہید سید حسن نصراللہ پر حملے کی جگہ ہے۔ ان پر حملہ اسی مقام پر ہوا۔ یہاں بہت بڑی اپارٹمنٹ عمارتیں تھیں جو مکمل طور پر زمین بوس ہو گئی ہیں۔

انہون نے کہا کہ اب میں وہاں کھڑا ہوں جو زمین سے بہت نیچے ہے۔ آپ خود دیکھ سکتے ہیں کہ 100 ٹن بموں اور دھماکہ خیز مواد نے ایسا کیا ہے۔ ہم نے ابھی تک ایسا کچھ نہیں دیکھا ہے۔

جیکسن نے کہا کہ میں نے یوکرین میں بھی عمارتوں کو دیکھا ہے جو بموں سے تباہ ہوگئی تھیں لیکن یہاں بیروت کی صورتحال وحشتناک ہے۔ اس طرح کا منظر میں کبھی نہیں دیکھا۔

انہوں نے کہا کہ شہید حسن نصراللہ کی روح پرسکون ہے۔ ان کی مقاومت یقینا حیران کن ہے۔

News ID 1930507

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha