14 فروری، 2025، 8:55 AM

تہران-بیروت پرواز کی منسوخی، لبنانی مشتعل عوام سڑکوں پر آگئے+ ویڈیو

تہران-بیروت پرواز کی منسوخی، لبنانی مشتعل عوام سڑکوں پر آگئے+ ویڈیو

ایرانی جہاز کو بیروت ائیرپورٹ پر اترنے کی اجازت نہ ملنے کے بعد لبنانی عوام نے سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، بیروت حکام نے لبنانی زائرین کو لے جانے والے ایرانی طیارے کی پرواز کی اجازت منسوخ کردی جس پر لبنانی عوام نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔

اس فیصلے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مشتعل لبنانی عوام نے رفیق حریری ایئرپورٹ جانے والی اہم شاہراہ مکمل طور پر بند کر دی ہے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک ان کے مطالبات پورے نہیں کیے جاتے اور لبنانی زائرین کی واپسی کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوتا، رفیق حریری ایئرپورٹ کی مرکزی شاہراہ بند رہے گی۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر میں لبنانی عوام کی بڑی تعداد کو سڑکوں پر احتجاج کرتے اور اسلامی جمہوریہ ایران کے طیارے کی آمد میں رکاوٹ ڈالنے کے فیصلے  کے خلاف نعرے لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

احتجاجی مظاہرے شروع ہونے کے بعد لبنانی سیکیورٹی فورسز صورتحال کو قابو میں رکھنے اور ایئرپورٹ جانے والے راستے کو کھولنے کے لیے متحرک ہوگئی ہیں۔

News ID 1930335

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha