مہرخبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بعض علاقوں میں ٹینک طلب کرلئے گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق شمالی شہر طرابلس میں اپوزیشن اور حکومت کے حامیوں کے درمیان مسلح تصادم میں چار افراد زخمی ہوگئے ۔اس سے قبل بیروت کے دو علاقوں جبیل اور کورہ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے سات افراد زخمی ہوگئے تھے ۔ شمالی علاقے الذوق میں بھی اپوزیشن اور حکومت کے حامی مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں ،جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے، سیکورٹی فورسز کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے ہوائی فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے ،جھڑپوں کے بعد علاقے میں ٹینک کو طلب کرلیا گیاجب کہ متعدد مظاہرین کو گرفتار بھی کیا گیا ۔ اس سے قبل اپوزیشن کے حامیوں نے آج صبح بیروت کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی جانب جانے والے مرکزی راستے سمیت متعدد سڑکوں کو رکاوٹیں کھڑی کرکے اور ٹائروں میں آگ لگاکر بند کردیا تھا ، متعدد گاڑیوں کو نذر آتش کردیا گیا ابھی تک لبنانی فوج ایئرپورٹ جانے والی مرکزی شاہراہ کو کھولنے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے۔ راستے بند ہونے سے مسافروں کی بڑی تعداد بیروت ایئرپورٹ کی عمارت میں محصور ہوکر رہ گئی ہے۔ متعدد علاقوں سے سیاہ دھوئیں کے کالے بادل اٹھ ر ہے ہیں اشرفیہ اور حمرا کے علاقوں میں اپوزیشن کے حامی مظاہرین نے سیکورٹی فورسز اور فوجیوں پر زبردست پتھراؤ کیا ۔ ایئرپورٹ کا راستہ بند ہوجانے کے سبب متعدد بین الاقوامی فضائی کمپنیوں نے بیروت کے لئے اپنی پروازیں معطل کردی ہیں مظاہرین حکومت کے استعفے اور قومی حکومت کی تشکیل دینےکا مطالبہ کررہے ہیں
لبنان
لبنان کے دارالحکومت بیروت میں اپوزیشن کی جانب سے عام ہڑتال جاری ہے اب تک تین افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں
لبنان کے دارالحکومت بیروت میں اپوزیشن کی جانب سے عام ہڑتال کے موقع پر زبردست ہنگامہ آرائی جاری ہے اور کاروبار زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا ہے، جھڑپوں اور فائرنگ میں3 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں
News ID 439085
آپ کا تبصرہ