مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، اقوام متحدہ کے فلسطین میں امدادی کاموں میں فعال اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے انروا کے ایک اعلی عہدیدار نے کہا ہے کہ غزہ میں شہید ہونے والوں کی اصل تعداد سرکاری طور پر بتائے گئے اعداد و شمار سے 40 فیصد زیادہ ہوسکتی ہے۔
ادارے کے کمشنر فیلپ لازارینی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں تشدد اور حملوں کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کے بارے میں ایک تحقیق سے پتا چلتا ہے کہ فلسطینی وزارت صحت کی فراہم کردہ تعداد کم از کم تخمینےپر مشتمل ہے۔
انہوں نے کہا کہ 46,000 اموات کا تخمینہ درحقیقت 40 فیصد یا اس سے بھی کم ہوسکتا ہے۔ تحقیقات کے مطابق شہید ہونے والوں میں اکثریت خواتین، بچوں اور بزرگوں کی ہے۔
اقوام متحدہ کے اعلی عہدیدار کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت سے متاثر ہونے والوں کے بارے میں اعداد و شمار پر انسانی حقوق کی تنظیمیں سوالات اٹھا رہی ہیں۔
آپ کا تبصرہ