15 جنوری، 2025، 11:36 PM

جنگ بندی غزہ کے بہادر عوام کی 15 مہینے تک مقاومت کا نتیجہ ہے، حماس

جنگ بندی غزہ کے بہادر عوام کی 15 مہینے تک مقاومت کا نتیجہ ہے، حماس

صہیونی حکومت کے ساتھ غزہ میں جنگ بندی کے بعد حماس نے کہا ہے کہ غزہ کے بہادر عوام نے 15 مہینے مقاومت کے بعد صہیونی حکومت کو ذلت آمیز شکست دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی مقاومتی تنظیم حماس نے غزہ میں صہیونی حکومت کے ساتھ جنگ بندی کے بعد اپنے ابتدائی بیان میں کہا ہے کہ غزہ کے بہادر عوام نے 15 مہینے تک مقاومت کے بعد صہیونی حکومت کو شکست سے دوچار کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ جنگ بندی فلسطینی عوام، مقاومت، امت مسلمہ اور دنیا کے حریت پسندوں کے لئے بڑی کامیابی کی حیثیت رکھتی ہے۔ یہ معاہدہ دشمن کے ساتھ مقابلے اور فلسطینی عوام کی وطن واپسی کے حوالے سے ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوگا۔

تنظیم نے مزید کہا ہے کہ اس معاہدے سے غزہ میں خونریزی، نسل کشی اور قتل عام کا سلسلہ ختم ہوگا۔

حماس نے اپنے بیان میں غزہ کے عوام کے ساتھ یکجہتی اور ان کی حمایت کرنے والے عرب، مسلمان اور دیگر ممالک کا شکریہ ادا کیا ہے۔

News ID 1929594

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha