4 مئی، 2024، 8:35 AM

جنگ بندی کے لئے مذاکرات، حماس کا وفد قاہرہ جائے گا

جنگ بندی کے لئے مذاکرات، حماس کا وفد قاہرہ جائے گا

غزہ میں جنگ بندی کے لئے صہیونی حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لئے حماس کا وفد قاہرہ روانہ ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ فلسطینی مقاومتی تنظیم حماس کا اعلی سطحی وفد غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے صہیونی حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لئے قاہرہ روانہ ہوگا۔

تنظیم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم جنگ بندی کے لئے مذاکرات میں مثبت سوچ اور فکر کے ساتھ شریک ہوں گے۔ مقاومتی تنظیموں کا مشترکہ موقف ہے کہ غزہ میں جنگ بندی، صہیونی فورسز کے انخلاء اور فلسطینی مہاجرین کی واپسی کے لئے سنجیدہ غور ہونا چاہئے۔

حماس کے اعلی رہنما نے العربی الجدید سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قاہرہ حکام نے جنگ بندی کے حوالے سے مثبت راہ حل نکالی ہے جس سے حماس اور اسرائیلی حکام کو آگاہ کیا گیا ہے۔ حماس اس تجویز کی حمایت کرتی ہے۔ اس حوالے سے امریکہ سے ضمانت لینا ضروری ہے۔

فلسطینی تنظیم نے کہا ہے کہ قاہرہ جانے والے حماس کے وفد میں تنظیم کے سیاسی دفتر کے اراکین خلیل الحیہ، زاہر جبارین اور محمد نصر شامل ہوں گے۔

News ID 1923736

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha