مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، یمنی فوج کے ترجمان میجر جنرل یحیی سریع نے کہا کہ یمنی فوج نے ہائپر سونک میزائل کے ذریعے مقبوضہ علاقے تل ابیب میں اسرائیلی وزارت جنگ کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا ہے۔
ترجمان کے مطابق ہائپر سونک میزائل نے اپنے ہدف کو کامیابی سے تباہ کیا۔ اسرائیل کا دفاعی نظام اسے روکنے میں ناکام رہے۔ میزائل حملے میں ہونے والے زخمیوں کی تعداد 15 تک پہنچ گئی ہے۔
حملے کے بعد اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے مرکزی حصے میں خطرے کے سائرن بجائے گئے۔
اس سے پہلے یحیی سریع نے کہا تھا کہ غزہ کا محاصرہ اور ناکہ بندی کے ختم ہونے تک اسرائیل کے خلاف عسکری کارروائیاں جاری رہیں گی۔
آپ کا تبصرہ