مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، شام میں بشار الاسد کی قانونی حکومت کے خاتمے کے بعد تکفیری دہشت گردوں کے حامی عالمی سطح پر جولانی رژیم کی سیاسی اور سفارتی حمایت میں مصروف ہیں۔ ان میں سے ایک ترکی ہے جس نے ہمیشہ سے شام میں بشار الاسد کی حکومت کے خلاف دہشت گردوں کی حمایت کی ہے اور اب وہ عالمی سطح پر ان دہشت گرد گروپوں کے لیے حمایت حاصل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔
ترکی کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے کہا ہے کہ ہم شام کی نئی حکومت کی حمایت کرتے ہیں اور عالمی برادری سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ شام پر عائد پابندیاں ہٹاکر جولانی کی حکومت کی حمایت کرے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شام کی تعمیر نو کے لیے ان پابندیوں کا خاتمہ ضروری ہے۔
فیدان نے غزہ کی جنگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم صہیونی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی برداشت نہیں کریں گے۔ ترکی اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھے گا جب تک فلسطینیوں کو انصاف نہیں ملتا۔
انہوں نے غزہ میں جنگ بندی اور دونوں فریقین کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ کرنے کا مطالبہ کیا۔
آپ کا تبصرہ