مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مقبوضہ بیت المقدس میں صہیونی عوام نے نتن یاہو کے خلاف مظاہرہ کیا۔ مظاہرے کے دوران پولیس کی جانب سے تشدد آمیز کاروائی کی وجہ سے مظاہرین آپے سے باہر ہوگئے اور فریقین کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔
صہیونی مظاہرین غزہ میں حماس کے ساتھ جنگ بندی کے لئے مذاکرات کا مطالبہ کررہے تھے۔
پولیس کے مطابق کئی مظاہرین کو سیکورٹی میں خلل ڈالنے کے الزامات میں گرفتار کیا گیا ہے۔
آپ کا تبصرہ