مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، گذشتہ کئی دنوں کے دوران یمنی فوج اور صہیونی حکومت کے درمیان ایک دوسرے پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ صہیونی حکومت اور امریکہ کی جانب سے صنعاء اور دیگر یمنی شہروں پر میزائل حملوں کے جواب میں یمنی فوج نے بیلسٹک میزائلوں سے تل ابیب اور دیگر مقبوضہ علاقوں کو نشانہ بنایا ہے۔
صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق یمنی فوج مقبوضہ علاقوں پر مزید حملے کرسکتی ہے لہذا صہیونی فوج نے امریکہ سے درامد کیا گیا جدید ترین دفاعی نظام تھاڈ کو فعال کردیا ہے۔
یاد رہے کہ آئرن ڈوم سمیت دیگر صہیونی دفاعی نظام یمنی میزائلوں کو روکنے میں بری طرح ناکام رہا تھا جس کے بعد صہیونی حکومت نے مجبور ہوکر امریکہ سے جدید ترین دفاعی نظام تھاڈ منگوایا ہے۔
آپ کا تبصرہ