مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، شام کے شہر لاذقیہ میں تحریر الشام کے غنڈوں کی جانب سے بشار الاسد کی حکومت کے ساتھ ہمدردی کے الزام میں شہریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ذرائع ابلاغ میں جاری تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دہشت گرد گروپ ان افراد کو، جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ سابق حکومت سے وابستہ ہیں، لاذقیہ میں زمین پر گھسیٹتے ہوئے لے جارہے ہیں۔
شامی ذرائع نے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردوں کے مظالم کو میڈیا میں نہیں دکھایا جارہا ہے۔ ساحلی علاقوں میں اقلیتوں کے خلاف دہشت گرد عناصر کی زیادتیاں بڑھ رہی ہیں۔ ہر 10 منٹ میں اغوا، قتل یا لوٹ مار کا ایک حملہ ہوتا ہے۔
تکفیریوں کے مظالم کے خلاف گزشتہ دو دنوں میں چھ مظاہرے کیے جا چکے ہیں، اور خدشہ ہے کہ الجولانی کے عناصر کے تجاوزات کے نتیجے میں عوامی غم و غصہ آنے والے دنوں میں مزید شدت اختیار کرے گا۔
ذرائع کے مطابق الجولانی کے عناصر طرطوس، لاذقیہ، قرداحہ اور دیگر علاقوں میں انتقامی حملے کر رہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ