10 مارچ، 2025، 9:21 PM

طرطوس اور لاذقیہ میں تکفیریوں کے ظلم و ستم کی داستان +ویڈیو

طرطوس اور لاذقیہ میں تکفیریوں کے ظلم و ستم کی داستان +ویڈیو

لاذقیہ اور طرطوس کے نواحی علاقوں میں الجولانی کے کارندے گھروں کو نذر آتش کرنے کے ساتھ لوگوں کو اغوا کرکے ذبح کررہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شام کے مختلف علاقوں میں تکفیری دہشت تنظیم تحریر الشام کے کارندے نہتے عوام پر تشدد اور قتل عام میں مصروف ہیں۔

شام کے مقامی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ الجولانی کے کارندے طرطوس کے نواحی گاؤں حریصون میں گھروں کو آگ لگا رہے ہیں اور شہریوں کو اغوا کر رہے ہیں۔

دوسری جانب لاذقیہ سے بھی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں کہ کنکارو، القطیلبیہ، حمام القراحلہ، السخابہ، الراہبیہ، العقیبہ اور الرعوش کے رہائشیوں نے تکفیریوں کے ظلم و ستم کے بعد فوری مدد کی اپیل کی ہے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ الجولانی کے جنگجوؤں نے لاذقیہ کے نواحی علاقے برابشبو کے شہریوں کو مجبور کیا ہے کہ وہ اپنے عزیزوں کی لاشیں ان کے حوالے کریں تاکہ نسل کشی کے نشانات مٹا دیے جائیں۔

News ID 1931004

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha