17 دسمبر، 2024، 8:52 AM

غزہ میں جنگ بندی، مذاکرات کے لئے صہیونی وفد قطر روانہ

غزہ میں جنگ بندی، مذاکرات کے لئے صہیونی وفد قطر روانہ

عبرانی میڈیا کے مطابق غزہ میں جنگ بندی کے سلسلے میں مذاکرات کے لئے صہیونی وفد قطر روانہ ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ حماس اور صہیونی حکومت کے درمیان جنگ بندی کے لئے مسلسل کوششیں جاری ہیں۔

خبررساں ایجنسی رائٹرز نے ایک باخبر ذریعے کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ اسرائیلی ٹیم دوحہ روانہ ہوگئی ہے تاکہ غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے اور اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے باقی ماندہ امور پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

اس ذریعے نے رائٹرز کو بتایا کہ یہ مذاکرات دوحہ میں امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے 31 مئی 2024  کو پیش کیے گئے جنگ بندی کے منصوبے میں موجود اختلافات کو دور کرنے پر مرکوز ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو کے دفتر نے بھی اعلان کیا ہے کہ انہوں نے اسرائیل آنے والے ٹرمپ کے خصوصی ایلچی سے ملاقات کی ہے۔ تاہم اس ملاقات کی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئی ہیں۔

News ID 1928856

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha