10 دسمبر، 2024، 11:10 AM

صہیونی ٹینک دمشق کے نزدیک پہنچ گئے، شام پر قابض دہشت گرد خاموش تماشائی

صہیونی ٹینک دمشق کے نزدیک پہنچ گئے، شام پر قابض دہشت گرد خاموش تماشائی

صدر بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد صہیونی ٹینک شامی دارالحکومت دمشق کے نزدیک پہنچ گئے ہیں جبکہ تکفیری دہشت گرد خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ صدر بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد صہیونی فورسز شام میں داخل ہوکر دارالحکومت کے نزدیک پہنچ گئی ہیں۔

چینل کے رپورٹر کے مطابق اسرائیلی فورسز نے حینہ گاؤں پر قبضہ کر لیا ہے اور وہ خان الشیخ کے قریب پہنچ چکی ہیں۔ اسرائیلی ٹینک قطنا شہر سے تین کلومیٹر اور دمشق سے 20 کلومیٹر کی دوری پر موجود ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق دمشق کے نواحی علاقوں جیسے عرنہ، بقعسم، الریمہ، حینہ، قلعه جندل، الحسینیہ اور جیاتا الخشب کو اسرائیلی فوج نےاپنے قبضے لے لیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا نے بھی ان علاقوں کے قبضے کی تصدیق کی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اسرائیلی فوج کے فضائی اور زمینی حملوں سے شام کی سلامتی کو سنگین خطرات لاحق ہونے کے باوجود دہشت گرد گروپوں نے کوئی ردعمل کا اظہار نہیں کیا ہے۔

News ID 1928703

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha

    تبصرے

    • ہندی NL 17:48 - 2024/12/10
      0 0
      دمش میں جس دن داخل ھونگے اس دن اپنا حال بھی دیکھ لیں گے اور پھر قرب قیامت والا عظیم معرکہ برپاھو گا ان شا۶ اللہ یہی امام مہدی علیہ السلام کے نزول کا وقت ھو گا ان شا۶ اللہ واللہ عالم
    • محمد علی شاہ NL 17:49 - 2024/12/10
      0 0
      یہ تو ہونا تھا امریکا اور اسرائیل نے پہلے ٹیسٹ کے لیے اپنے پیارے فرزند طالبان داعش القاعدہ تینوں کو ملا کر حیات تحریر شام کو شام میں اتارا رکاوٹ راستہ اور مزاحمت دور ہوگیا
    • محمد یوسف NL 17:49 - 2024/12/10
      0 0
      Planing k tahat israel k lye rah hamwawar kiya giya he taki wahan se iean or hazbullah ko kamzor kia ja sake
    • منظور حسین NL 17:50 - 2024/12/10
      0 0
      Samej nai ah rha syria fateh koun kr rha ha