8 دسمبر، 2024، 10:52 AM

شامی کرد رہنماؤں کی اسرائیلی حکام سے مبینہ ملاقاتیں

شامی کرد رہنماؤں کی اسرائیلی حکام سے مبینہ ملاقاتیں

صہیونی میڈیا کے مطابق شام کے کرد رہنماؤں نے اسرائیلی حکام سے ملاقاتیں کی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی ریڈیو اور ٹی وی نے شامی ڈیموکریٹک فورسز کے رہنماوں اور اسرائیلی اعلی حکام کے درمیان ملاقاتوں کا انکشاف کیا ہے۔

صہیونی چینل کان نے مزید کہا کہ ایس ڈی ایف کے ساتھ بات چیت شام میں حزب اختلاف، تکفیری دہشت گردوں کی پیش قدمی کے بارے میں ہو رہی ہے۔ چینل نے کرد رہنماؤں اور صیہونی حکام کی ملاقات کی جگہ کا ذکر نہیں کیا۔

شامی حکومت کے خلاف دہشت گردوں کے حملوں کے بعد علاقائی ممالک نے شام کی سالمیت پر زور دیا ہے۔ امریکہ اور اسرائیل نے پس پردہ شام کی تقسیم کا منصوبہ شروع کیا ہے۔

لبنان میں جنگ بندی کے بعد شام میں تکفیری دہشت گردوں کا حملہ اس بات کی علامت ہے کہ امریکہ اور صہیونی حکومت تکفیری دہشت گردوں کے حملوں کی پس پردہ حمایت کررہے ہیں۔

News ID 1928654

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha