مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی چینل 13 نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر برائے اسٹریٹجک امور ران درمر اور موساد کے سربراہ ڈیوڈ بارنیا ایران اور امریکہ کے درمیان چھٹے دور کی بات چیت سے پہلے، مشرق وسطیٰ کے امور پر ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وِٹکاف سے ملاقات کریں گے۔
صہیونی حکومت نے گذشتہ ادوار میں بھی امریکی حکام کو ایران سے مذاکرات سے روکنے کی سرتوڑ کوشش کی تھی تاہم دونوں ملکوں نے صہیونی پروپیگنڈوں کے باوجود مذاکرات کے پانچ دور منعقد کیے۔ نتن یاہو سمیت اعلی اسرائیلی حکام نے مذاکرات پر ناراضگی اور ایران کے ساتھ معاہدے کی شدید مخالفت کی ہے۔
دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے صحافیوں کے سوال کے جواب میں کہا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان آئندہ بالواسطہ مذاکرات کی منصوبہ بندی جاری ہے، اور یہ بات چیت اگلے اتوار کو مسقط میں ہونے کی توقع ہے۔
آپ کا تبصرہ