4 دسمبر، 2024، 6:07 PM

آستانہ عمل کے ضامن ممالک کا اجلاس جلد ہی دوحہ میں منعقد ہو گا، ایرانی وزیر خارجہ

آستانہ عمل کے ضامن ممالک کا اجلاس جلد ہی دوحہ میں منعقد ہو گا، ایرانی وزیر خارجہ

ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ وہ آنے والے دنوں میں دوحہ میں آستانہ عمل کے ضامن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے ملاقات کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے آستانہ عمل کے ضامن ممالک کے دوحہ میں ہونے والے اجلاس سے آگاہ کیا۔

عراقچی نے کہا کہ وہ آنے والے دنوں میں دوحہ میں آستانہ عمل کے ضامن ممالک، ترکی اور روس کے اپنے ہم منصبوں سے ملاقات کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ دوحہ فورم 2024 میں شرکت کے لئے 7 سے 8 دسمبر کو قطر جائیں گے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ دوحہ اجلاس کے موقع پر آستانہ عمل کے تین ضامن ممالک کے طور پر ایران، ترکی اور روس کے وزرائے خارجہ مذاکرات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ قطر اس اجلاس کی صرف میزبانی کرے گا، تاہم وہ اس میں شریک نہیں ہو گا۔

واضح رہے کہ آستانہ عمل شامی حکومت اور اپوزیشن گروہوں کے درمیان تصفیہ طلب مسائل کے لئے ایک مذاکراتی فورم ہے جس میں روس، ترکی اور ایران ضامن ممالک کے طور پر شامل ہیں۔

News ID 1928574

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha