6 دسمبر، 2024، 7:26 PM

شامی حکومت اور عوام کی حمایت کے لئے تیار ہیں، ایرانی وزیر خارجہ

شامی حکومت اور عوام کی حمایت کے لئے تیار ہیں، ایرانی وزیر خارجہ

ایران کے وزیر خارجہ نے عراقی صدر سے ملاقات کے دوران شام کی مدد کے لئے ملک کی آمادگی کا اظہار کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے آج بغداد میں عراق کے صدر عبداللطیف رشید کے ساتھ ملاقات کی۔

 انہوں نے روداو ٹی وی چینل کے نمائندے کے سوال کے جواب میں کہا کہ عراقی صدر کے ساتھ ملاقات کے دوران  ہم نے شام کی موجودہ صورت حال کے بارے میں بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

 انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا مقصد شام کی حکومت اور عوام کی حمایت کے لئے علاقائی مشاورت میں تیزی لانے کے ساتھ ساتھ سیاسی موقف میں زیادہ ہم آہنگی حاصل کرنا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ ایران دہشت گردی کے خلاف شام کی حکومت اور عوام کی حمایت کے لئے تیار ہے۔

 انہوں نے کہا کہ عراقی صدر نے بغداد میں ایران، شام اور عراق کے وزرائے خارجہ کی سطح کے سہ فریقی اجلاس کا خیر مقدم کیا۔ 

عراقچی ایران، شام اور عراق کے وزرائے خارجہ کی سطح کے سہ فریقی اجلاس میں شرکت کے لئے ایک وفد کے ہمراہ بغداد پہنچے۔

News ID 1928616

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha