16 نومبر، 2024، 8:28 PM

حزب اللہ کا مقبوضہ حیفہ کی بندرگاہ پر بھاری میزائلوں سے حملہ+ ویڈیو

حزب اللہ کا مقبوضہ حیفہ کی  بندرگاہ پر بھاری میزائلوں سے حملہ+ ویڈیو

اسرائیلی فوج نے لبنان سے حیفا کی بندرگاہ اور شمالی مقبوضہ فلسطین کے علاقے الجلیل پر کم از کم 35 میزائل داغے جانے کا اعتراف کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العربی ٹی وی چینل کے حوالے سے بتایا ہے کہ صہیونی آرمی ریڈیو نے اعتراف کیا ہے کہ جنوبی لبنان سے کم از کم 35 بھاری میزائلوں کے ذریعے مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقے میں حیفہ کی بندرگاہ اور الجلیل کو نشانہ بنایا گیا۔

 العربی نیوز چینل مزید بتایا کہ اس بڑے میزائل حملے کے بعد قابض فوج کا دفاعی نظام کسی بھی میزائل کو روکنے اور اسے تباہ کرنے میں ناکام رہا، جب کہ حیفہ کی بندرگاہ کے مختلف علاقوں میں مسلسل خطرے کے سائرن کی آوازیں سنی گئیں اور فضا میں دھویں کے بادل دکھائی دئے۔"

المیادین ٹی وی چینل نے بھی رپورٹ دی ہے کہ حیفہ کے شمال میں واقع علاقے "الکریوت" میں کئی دھماکوں اور سائرن کی آوازیں سنی گئیں۔

صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے تصدیق کی ہے کہ مغربی الجلیل کے  قصبے "یعرا" میں ایک عمارت میزائل لگنے سے جل کر خاکستر ہو گئی جب کہ ایویوم، یرون اور بالائی الجلیل کے قصبوں میں میزائل حملے کے بعد سائرن کی آوز سنی گئی۔"

News ID 1928163

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha