مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، الجزیرہ نے صہیونی ویب سائٹ "واللہ" کے حوالے سے خبر دی ہے کہ مقبوضہ "عکا" اور "حیفا" کے آبادکاروں نے کئی خوفناک دھماکوں کی تصدیق کی ہے۔
صہیونی اخبار "یدیعوت احرونوت" نے بھی لکھا ہے کہ ایک میزائل "حیفہ" کی صہیونی بستی "کرمل" پر لگا ہے۔
صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل 14 نے بھی اعتراف کیا ہے کہ حیفہ پر حزب اللہ کے حالیہ میزائل حملے میں "کرمل" بستی کی کئی عمارتوں اور کاروں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔
صہیونی میڈیا "حدشوت بزمان" نے بھی تصدیق کی ہے کہ حزب اللہ کے میزائل براہ راست "حیفا" کے بعض علاقوں پر جا لگے ہیں اور لبنان سے مقبوضہ حیفہ پر کم از کم 8 میزائل داغے گئے۔
جنوبی لبنان میں المیادین کے نامہ نگار نے بھی بتایا ہے کہ لبنان کی جانب سے مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقوں پر کئی گائیڈڈ میزائل داغے گئے۔ اس کے علاوہ مقبوضہ حیفا، کریوت، کریات بیالیک، کریات یام، کریات آتا اور کریات موتسکین میں انتباہی سائرن کی آوازیں سنی گئیں۔
بعض ذرائع ابلاغ نے حیفہ اور اس کے اطراف کے علاقوں پر حزب اللہ کے میزائل حملوں کے نتیجے میں متعدد صیہونیوں کے زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے۔
نیز اس میزائل حملے سے مقبوضہ حیفہ میں آگ لگ گئی اور اس کے کچھ حصوں کی بجلی منقطع ہوگئی۔
آپ کا تبصرہ