مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، الجزیرہ نیوز چینل نے سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ حزب اللہ کی میڈیا سیل کے سربراہ محمد عفیف کو آج بیروت میں راس النبع پر صیہونی حکومت کے حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔
لبنانی عرب سوشلسٹ بعث پارٹی کے سیکرٹری جنرل نے حزب اللہ کے میڈیا چیف محمد عفیف کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ محمد عفیف کو حادثاتی طور پر عمارت میں نشانہ بنایا گیا اور شہید کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب حزب اللہ نے ابھی تک اس خبر کی تصدیق نہیں کی ہے۔
آپ کا تبصرہ