مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے خصوصی مشیر علی لاریجانی نے بیروت میں لبنان کے وزیراعظم نجیب میقاتی سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماوں نے باہمی تعلقات اور غزہ اور لبنان پر صہیونی حکومت کی جارحیت کے حوالے سے گفتگو کی۔
اس سے پہلے علی لاریجانی نے دمشق میں شامی صدر بشار الاسد سے بھی ملاقات کی تھی۔
انہوں نے ایکس پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ دمشق میں شامی رہنماوں کے ساتھ ملاقات کے بعد لبنانی اعلی حکام سے خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔
یاد رہے کہ علی لاریجانی کے دورے کے دوران بیروت کے علاقے ضاحیہ پر صہیونی حکومت نے دوبارہ فضائی حملہ کیا ہے۔
آپ کا تبصرہ