مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر بریگیڈیئر جنرل علی فدوی نے یہ بات عالمی استکبار کے خلاف جنگ کے قومی دن کے موقع پر تہران کی شریف یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی میں ایرانی یونیورسٹی کے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کی جانب سے ایران کی حاکمیت اور سلامتی پر شرارت آمیز حملے کے بعد غاصب حکومت کو یقینی طور پر جواب دیا جائے گا۔
حملے کی تفصیلات بتانے سے گریز کرتے ہوئے جنرل فدوی نے کہا کہ صہیونی حکومت کے خلاف وعدہ صادق 3 آپریشن کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران 45 سالوں سے مظلوموں کا دفاع اور ظالم کے خلاف لڑ رہا ہے اور وہ ایسا کرتا رہے گا۔
سپاہ پاسداران انقلاب کے سینئر کمانڈر نے مزید کہا کہ غزہ جنگ کا ایک بڑا پہلو یہ تھا کہ دنیا کے لوگوں کو یہ احساس ہوا کہ ان کے ساتھ 76 سال تک جھوٹ بولا گیا۔ حقیقت سے پردہ اٹھنے کے بعد دنیا کے 91 فیصد ممالک میں غاصب صہیونی حکومت کے خلاف عوامی مظاہرے ہوئے۔ دنیا کے لوگ سمجھ گئے ہیں کہ صیہونی حکومت غاصب ہے اور انہوں نے فلسطینی سرزمین پر قبضہ کیا، لوگوں کو ان کے گھروں سے بے دخل کیا اور لوگوں، عورتوں اور بچوں کو قتل کیا۔
آپ کا تبصرہ