30 اکتوبر، 2024، 12:20 PM

ایرانی صدر کی حزب اللہ لبنان کے نئے سیکرٹری جنرل کو مبارکباد

ایرانی صدر کی حزب اللہ لبنان کے نئے سیکرٹری جنرل کو مبارکباد

صدر پزشکیان نے کہا کہ شیخ نعیم قاسم جیسی درخشاں اور مجاہد شخصیت کا حزب اللہ کی قیادت کے لیے انتخاب سے جن کا شاندار کارنامہ رہا ہے، استقامتی محاذ کے حوصلے مزید بلند ہوں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اپنے اس پیغام میں شہید سید حسن نصراللہ کی یاد کو تازہ کیا اور شیخ نعیم قاسم کی حزب اللہ کی قیادت سنبھالنے پر لبنان کے عوام، حکومت اور استقامتی محاذ کے تمام مجاہدوں کو مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے کہا ہے کہ اس حساس اور تاریخی موقع پر جس میں لبنان کی ارضی سالمیت اور اقتدار اعلی اور اسی طرح استقامتی محاذ کے اعلی اقدار اور فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت تاریخی اہمیت کی حامل ہوگئی ہے، شیخ نعیم قاسم جیسی درخشاں اور مجاہد شخصیت کا حزب اللہ کی قیادت کے لیے انتخاب سے جن کا شاندار کارنامہ رہا ہے، استقامتی محاذ کے حوصلے مزید بلند ہوں گے اور استقامت کے عظیم الشان شہیدوں کا راستہ اور بھی روشن ہوتا چلا جائے گا۔

صدر پزشکیان نے امید ظاہر کی کہ اتحاد امت اسلامیہ اور باضمیر اور حریت پسند انسانوں کی بیداری کے نتیجے میں صیہونیوں کے جرائم کا سلسلہ منقطع اور علاقے، بالخصوص غزہ اور لبنان میں قیام امن ممکن ہوسکے گا۔

News ID 1927790

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha