22 اکتوبر، 2024، 4:00 PM

خطے میں امریکی فوجی اڈوں کی کڑی نگرانی کررہے ہیں، ایرانی وزیرخارجہ

خطے میں امریکی فوجی اڈوں کی کڑی نگرانی کررہے ہیں، ایرانی وزیرخارجہ

ایرانی وزیرخارجہ عراقچی نے کہا ہے کہ خطے میں موجود امریکی اڈوں کی قریب سے نگرانی کررہے ہیں، اردن میں امریکی اڈے کے حوالے سے اردن کے اعلی حکام کو اطلاعات فراہم کی جائیں گی۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، ایرانی وزیرخارجہ سید عباس عراقچی نے کویت میں اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں تمام امریکی اڈوں کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔ اردن میں امریکی اڈے کی سرگرمیوں کے بارے میں مقامی حکام کو اطلاع دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم خطے میں جاری کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ اس حوالے سے مختلف ممالک کے ساتھ رابطے ہیں۔ بیروت میں ہمارا نمائندہ جنگ بندی کے بارے میں لبنانی حکام سے مذاکرات کررہا ہے۔ ہم ان کی مدد کریں گے۔

عراقچی نے مزید کہا کہ کویت کے سفر کے دوران فلسطین اور لبنان میں جنگ بندی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ علاوہ ازین دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تعلقات پر بھی گفتگو ہوگی۔ ایران اور کویت کے درمیان وسیع تعلقات موجود ہیں۔ دورے کے دوران باہمی تنازعات حل کرنے کی بھی کوشش کی جائے گی۔

انہوں نے صہیونی حکومت کی جانب سے حملے کی صورت میں ایران کی آمادگی کے بارے میں کہا کہ اسرائیل نے اب تک ہر قسم کی جنایت کا ارتکاب کیا ہے۔ امریکہ اور یورپی ممالک نے اس کی حمایت کی ہے۔ ایرانی ایٹمی تنصیبات پر حملے کی دھمکی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ ہم ہر دھمکی کا جواب دینے کے لئے تیار ہیں اور ہر طریقے سے اپنا دفاع کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ حزب اللہ اپنے موقف کا خود اظہار کرے گی اور ہم کوشش کریں گے کہ خطے میں جاری جنگ ختم ہوجائے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنےممالک کو اطمینان دلاتے ہیں کہ ایران کی سرزمین ان کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔ اسی طرح ان سے یہی امید کرتے ہیں کہ اپنی سرزمین کو ہمارے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

News ID 1927601

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha