مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے نتن یاہو کی رہائش گاہ پر حزب اللہ کے ڈرون حملے کے بارے میں اسرائیلی دعوے کو مسترد کردیا ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک بیان میں انہوں نے تاکید کی ہے کہ صہیونی حکومت کی بنیادیں جھوٹ اور حقائق کی تحریفات پر مبنی ہیں۔
حقائق کو بدل کر بیان کرنا اور افواہیں پھیلانا صہیونی حکومت اور اعلی حکام کی پرانی عادت ہے۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز حیفا میں نتن یاہو کی رہائش گاہ پر حزب اللہ کے ڈرون حملوں کے بعد صہیونی حکومت نے ایران پر ملوث ہونے کا الزام لگایا تھا۔
آپ کا تبصرہ