19 اکتوبر، 2024، 11:22 AM

نتن یاہو کی رہائش گاہ پر حملے کی خبر روک دی جائے، صہیونی حکام کا عبرانی میڈیا کو حکم

نتن یاہو کی رہائش گاہ پر حملے کی خبر روک دی جائے، صہیونی حکام کا عبرانی میڈیا کو حکم

عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق تل ابیب حکام نے میڈیا کو نتن یاہو کی رہائش گاہ پر حزب اللہ کے حملے کی خبریں دینے سے منع کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ عبرانی میڈیا نے خبر دی ہے کہ صہیونی حکومت نے حکم دیا ہے کہ قیساریا میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے گھر کو نشانہ بنانے کی خبر شائع نہ کی جائے۔

صہیونی ذرائع ابلاغ نے مزید کہا کہ نتن یاہو کی رہائش گاہ پر حزب اللہ کے ڈرون حملے کی خبر کے بارے میں سب جانتے ہیں۔

دوسری جانب صہیونی فوج نے آج صبح حزب اللہ کی جانب سے ہونے والے حملے کے حوالے سے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

News ID 1927527

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha