19 اکتوبر، 2024، 10:45 AM

یحیی سنوار کی شہادت کے بعد فلسطینی دھڑوں کو متحد ہونا چاہئے، فلسطین لبریشن موومنٹ

یحیی سنوار کی شہادت کے بعد فلسطینی دھڑوں کو متحد ہونا چاہئے، فلسطین لبریشن موومنٹ

حماس کے سربراہ یحیی السنوار کی شہادت کے بعد فلسطینی تنظم نے تمام دھڑوں کے درمیان اتحاد پر زور دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ حماس کے سربراہ یحیی السنوار کی شہادت کے بعد فلسطینی تنظیموں نے صہیونی حکومت کے خلاف شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔

فلسطین لبریشن موومنٹ نے صہیونی حکومت کا متحد ہوکر مقابلہ کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اپیل کی ہے کہ غزہ میں صہیونی حکومت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور فلسطینیوں کی نسل کشی کا سلسلہ روکنے کے لئے تمام دھڑوں کو متحد ہونا چاہئے۔

تنظیم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فلسطینیوں کے حقوق کا دفاع کرنے کے لئے ہم سب کو متحد ہوکر اقدام کرنا پڑے گا۔ اس طرح ہی صہیونی جارحیت کا خاتمہ اور خودمختار فلسطینی مملکت کا قیام ہی ممکن ہے۔

دوسری جانب الفتح نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ صہیونی حکومت کی کاروائیوں سے فلسطینیوں کی تحریک ختم نہیں ہوگی۔ ٹارگٹ کلنگ سے آزادی فلسطین کی تحریک نہیں رکے گی۔

News ID 1927523

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha