19 اکتوبر، 2024، 1:51 PM

مسلمان ممالک صہیونی حکومت کے خلاف اتحاد تشکیل دیں، آیت اللہ آملی لاریجانی

مسلمان ممالک صہیونی حکومت کے خلاف اتحاد تشکیل دیں، آیت اللہ آملی لاریجانی

ایرانی مجمع تشخیص مصلحت کے سربراہ نے فلسطین اور لبنان پر صہیونی حکومت کے جارحانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی ممالک صہیونی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے اتحاد تشکیل دیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی مجمع تشخیص مصلحت نظام کے سربراہ آیت اللہ صادق آملی لاریجانی نے سہیونی حکومت کی جانب سے غزہ اور لبنان پر جارحانہ حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

آیت اللہ لاریجانی جنرل نیلفروشان کی شہادت پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہادت بہترین اور خوبصورت ترین تحفہ ہے جو راہ خدا میں جہاد کرنے والے کو ملتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صہیونی حکومت نے غزہ اور لبنان میں جارحیت کے ذریعے خود کو تاریخ میں ہمیشہ کے لئے بدنام کردیا ہے۔ امریکہ اور بعض یورپی ممالک صہیونی حکومت کی جارحیت کی حمایت کرنے کی وجہ سے اس جرم میں مکمل شریک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ سلامتی کونسل میں پیش ہونے والی قراردادوں کو ویٹو کرتا ہے۔ اس اقدام سے امریکہ دنیا کے سامنے اپنی اصلیت اور حقیقت کو آشکار کررہا ہے۔ غزہ میں مظلوم عوام پر حملہ کرنے والی حکومت کی حمایت انسانی اقدار کی پامالی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج مسلمان ممالک کے حکام کو بیدار ہونا چاہئے۔ آج مقاومت صہیونی حکومت کے سامنے سپر بنی ہوئی ہے۔ اسلامی ممالک کو مقاومت کی قدر کرنی چاہئے اور صہیونی حکومت کے خلاف اتحاد تشکیل دینا چاہئے۔

News ID 1927521

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha