مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کی اسلامی مزاحمت نے آج اپنے ایک بیان میں مقبوضہ علاقوں کے جنوب میں ایک اہم ہدف پر ڈرون حملے سے آگاہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ فلسطینیوں کی حمایت میں اس نوعیت کی مزید کارروائیاں جاری رہیں گی۔
عراقی مزاحمت نے فلسطین کے جنوبی بندرگاہی شہر ایلات میں ایک اہم ہدف کو نشانہ بنایا ہے۔
عراقی مزاحمت نے مزید وضاحت کی کہ اس نے اپنے نئے آپریشن میں کامیکاز ڈرون کا استعمال کیا اور یہ دوسری کارروائی تھی جس میں صحرائے نقب کو نشانہ بنایا گیا۔
آپ کا تبصرہ